بابر اور کوہلی کی ملاقات کی وائرل تصویر نے مداحوں کے دل گرما دیے
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل وہ ایسے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کیے جس نے دونوں ممالک کے شائقین کے دل گرما دیے۔
میچ سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات ان کے مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔
دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے میں دونوں ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی نے ایک دوسرے کیساتھ دوستانہ انداز میں ہاتھ بڑھایا جس پر تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو داد دی۔
بابر اعظم کے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں 1000 رنز مکمل
ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران بھی دونوں کرکٹرز نے اپنے دوستانہ تعلق کو برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے، پاکستان کے 18 اوورز میں 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بن گئے۔ جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
Comments are closed on this story.