Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

لاہور: سزائے موت کے مجرم کیلئے دعوت دینے پر پولیس اہلکار گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے رشوت لے کر مجرم کو پروٹوکول دلوایا
شائع 23 فروری 2025 02:38pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سروسز اسپتال لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت دئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق جوڈیشل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لائے، جہاں انہوں نے اس کے اہلِ خانہ کو بھی وارڈ میں بلا لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اسپتال کے وارڈ میں مجرم کے لیے لذیذ کھانے کا انتظام کیا گیا، جبکہ تفریحی ماحول بھی بنایا گیا۔ اس غیر قانونی سرگرمی پر پولیس اہلکاروں امداد اور شفاقت کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے رشوت لے کر مجرم کو پروٹوکول دلوایا۔

واضح رہے کہ اشفاق عرف کھڈا قتل کیس میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔

lahore police

Death Panelty