دنیا پر قبضے کی شروعات؟ چین میں روبوٹ نے انسانوں پر حملے شروع کردئے
اکثر سائنس فکشنز فلموں میں پیشگوئی کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے کہ روبوٹس آنے والے سالوں میں انسانوں پر حکومت کریں گے اور انہیں روکنا مشکل ہوجائے گا۔ روبوٹ کے انسانوں پر حملے کا خیال خوف کو جنم دیتا ہے۔
تاہم اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں چین میں ایک فیسٹیول میں ہونے والے واقعے میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک انسان نما روبوٹ دکھایا گیا ہے جو اچانک رکنے سے پہلے شائقین کے قریب آتا ہے اور انہیں مارنے کی کوشش کرتا ہے۔
تاہم سکیورٹی کی جانب سے فوری مداخلت کرتے ہوئے روبوٹ کو جگہ سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
چھوٹے روبوٹ نے 12 بڑے روبوٹس کو راتوں رات اغوا کرلیا، ویڈیو وائرل
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ اے آئی روبوٹ کے سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بے قابو حرکت جان بوجھ کر حملہ کرنے کی بجائے صرف سسٹم کی خرابی ہو سکتی ہے۔
آنکھ مارنے والے بدتمیز روبوٹ نے میزبانوں کو پریشان کردیا
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ نے تکنیکی خرابی کے باعث لوگوں کو خطرے میں ڈالا ہو۔ اسی طرح کے دیگر واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں، جو اس بارے میں سنگین خدشات پیدا کرتے ہیں کہ آیا یہ جدید مشینیں لوگوں کے آس پاس رہنے کے لیے محفوظ ہیں یا نہیں۔
Comments are closed on this story.