Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

پاک بھارت میچز میں ہونے والی دلچسپ جھگڑے

میدان میں کھلاڑیوں کی جذباتی جھڑپیں پاک بھارت میچوں کو مزید یادگار بنا دیتی ہیں
شائع 23 فروری 2025 08:47am

پاک بھارت کرکٹ میچ اور جذبات کی تپش ہمیشہ ساتھ ساتھ چلتی رہی ہے۔ میدان میں ایکشن ہو تو کھلاڑیوں میں ٹینشن بڑھ جاتی ہے، تاریخ گواہ ہے، کئی مواقع پر میچ کے ساتھ ساتھ تلخ جملوں اور ٹکراؤ نے بھی ماحول کو گرمایا۔

اگر ماضی پر نظر ڈالیں تو 1992 کے ورلڈ کپ میں جاوید میانداد اور کرن مورے کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جسے میانداد کی مخصوص انداز میں چھلانگیں لگانے والی نقل نے مزید یادگار بنا دیا۔

پاک بھارت ٹاکرا: کونسے بھارتی کھلاڑی پاکستانی بولرز پر بھاری پڑ سکتے ہیں؟

1996 کے ورلڈ کپ میں عامر سہیل اور وینکٹیش پرساد کا آمنے سامنے آنا کرکٹ کی تاریخ کا ایک دلچسپ واقعہ بن گیا۔ عامر نے ایک چوکا مار کر پرساد کو جملہ کسا، لیکن اگلی ہی گیند پر وہ بولڈ ہو کر خاموشی سے پویلین لوٹ گئے۔

2004 میں شعیب اختر اور راہول ڈریوڈ کے درمیان تکرار ہوئی، جسے انضمام الحق نے بیچ میں آ کر ختم کرایا۔

2007 کے کانپور ون ڈے میں گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان رن لینے کے دوران تصادم ہوا، جس کے بعد دونوں میں سخت الفاظ کا تبادلہ دیکھنے کو ملا۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا کون جیتے گا؟ ”شیر“ نے پیشگوئی کردی

2010 میں گوتم گمبھیر اور کامران اکمل کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی، اسی میچ میں شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ بھی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

پاک بھارت مقابلے ہمیشہ ہی سنسنی خیز رہے ہیں، اور میدان میں کھلاڑیوں کی جذباتی جھڑپیں ان میچوں کو مزید یادگار بنا دیتی ہیں۔

India vs Pakistan

Icc Champions Trophy 2025

INDvsPAK

India Pakistan Match Fights