گورنر سندھ نے انڈیا سے جیتنے پر قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں لیکن ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور لگن سے کھیلیں کیونکہ جیت پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ملک کا سر فخر سے بلند کرے گی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج ہے، جیت ہو یا ہار، قوم اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ وہ پوری جان لڑائیں اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے کامیابی حاصل کریں۔
پاک بھارت ٹاکرا: کونسے بھارتی کھلاڑی پاکستانی بولرز پر بھاری پڑ سکتے ہیں؟
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے اور بھارت کے خلاف ایک زبردست مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میچ جیتتا ہے تو یہ قوم کے لیے ایک بڑا انعام ہوگا، اور چاہے جیت ہو یا ہار، ٹیم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا کون جیتے گا؟ ”شیر“ نے پیشگوئی کردی
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پانچویں میچ میں پاکستان اور بھارت آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
Comments are closed on this story.