Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

پاک بھارت ٹاکرا: کونسے بھارتی کھلاڑی پاکستانی بولرز پر بھاری پڑ سکتے ہیں؟

بھارت کا اپنی بیٹنگ اور پاکستان کا بولنگ لائن پر انحصار
شائع 23 فروری 2025 08:19am

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ایک بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی بھارتی ٹیم اپنی بیٹنگ لائن پر انحصار کرے گی جبکہ پاکستان کو اپنی شاندار بالنگ سے امیدیں وابستہ ہیں۔

بھارت کی بیٹنگ میں ویرات کوہلی ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ شبھمن گل اور رشبھ پنت بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ روہت شرما بھی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے پاس مضبوط پیس اٹیک موجود ہے۔

’دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں‘، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام

شاہین شاہ آفریدی بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں جبکہ دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ اپنی تیز اور سوئنگ بالنگ سے حریف پر دباؤ ڈالیں گے۔

حارث رؤف بھی اپنی رفتار سے بھارتی بیٹسمینوں کو پریشان کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا، انگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، پی سی بی نے وضاحت مانگ لی

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لیے بھرپور محنت کریں گے اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

India vs Pakistan

Icc Champions Trophy 2025

INDvsPAK