Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

عوام ہوجائیں تیار! ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے

24 فروری سے مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
شائع 22 فروری 2025 11:36pm

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک، برفباری ہوگی، گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہےاور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

karachi

rainy weather

Rain prediction

US Snow Storm