Aaj News

جمعرات, مارچ 20, 2025  
19 Ramadan 1446  

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا کون جیتے گا؟ ”شیر“ نے پیشگوئی کردی

"شیر" نے فال کے ذریعے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا
شائع 22 فروری 2025 10:28pm

پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق ملتان کے ایک شیر نے پیش گوئی کردی ہے کہ فتح کس کے سر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں ”شیر“ نے فال کے ذریعے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا ہے، ملتان میں کرکٹ کا جوش اپنے عروج پر ہے۔

جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر میچ دکھانے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت اتوار کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Multan

Lion

Predictions

Pakistan vs India