’دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں‘، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دباؤ کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دباؤ کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم متوازن ہے، امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی دباؤ ہے، اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر نکال دیا جائے پھر بھی دباؤ برقرار رہے گا، میدان میں پریشر ہینڈل کرنا کھلاڑیوں کا کام ہے۔
نیوزی لینڈ سے ہار گئے تو کیا ہوا کل کا میچ ہمارے لیے بالکل نیا ہوگا، فخرزمان کا باہر ہونا پاکستان کے لیے بڑا دھچکا ہے، فخر زمان ہمارے میچ وننگ کھلاڑی تھے ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔
عاقب جاوید نے کہاکہ ہمارے پاس فاسٹ بولرز میچ ونر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے کافی امیدیں ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ ایک موقع ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی دنیا کے سامنے اپنا نام کما سکتے ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی: بھارت کو پچاھڑنے کیلئے پاکستان کی اسٹریٹیجی سامنے آگئی
پاکستان کیخلاف اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا، بھارتی کرکٹر شبمن گل
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت میں سے کس کا پلڑا بھاری
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں، پاک بھارت میچ میں ہر کھلاڑی کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے، پاکستان کے کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے واقف ہیں، یہ کھلاڑیوں پر ہے کہ وہ دباؤ کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پلیئنگ الیون کل ٹاس کے بعد سامنے آئے گی، بھارت کا پلان ہے کہ وہ کل 4 سے 5 اسپنرز کو کھلائے گا۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل دبئی میں کھیلا جائےگا، اس سے قبل پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔
Comments are closed on this story.