پشاور: بہادرخاتون نے بھاگتے چور کو پکڑلیا، ویڈیو سامنے آگئی
پشاور میں خاتون نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے بھاگتے چور کو پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
پشاور میں ایک خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے ہوئے چور کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور بالآخر چور کو قابو کرلیا۔
راولپنڈی میں تیزاب گردی کاواقعہ، متاثرہ خاتون کاسابق شوہر گرفتار
واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون موبائل چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کے پیچھے دوڑ رہی ہے اور اس نے ہمت نہیں ہاری اور آگے جاکر بھاگتے چور کر قابو کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پختونخوا حکومت نے 8 نام ارسال کردیئے
واقعہ ہشت نگری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس نے موبائل چوری کرکے بھاگنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے خاتون کا چوری شدہ موبائل بھی مل گیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی، پولیس کے مطابق لوگوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری یے۔
Comments are closed on this story.