Aaj News

منگل, اپريل 08, 2025  
09 Shawwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت میں سے کس کا پلڑا بھاری

چیمپئنزٹرافی میں دونوں ٹیموں کا اب تک 5 بار آمنا سامنا ہوا، کون کتنے میچز جیتا
شائع 22 فروری 2025 04:53pm

پاکستان کا بھارت کے خلاف ون ڈے فارمیٹ اور چیمپئنزٹرافی میں پلڑا بھاری ہے لیکن دبئی میں بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہے۔

روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں ایک بار پھر ٹکراؤ ہونے جارہا ہے، اوورل آل اور چیمپئنزٹرافی میں قومی ٹیم بھارت سے آگے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 135 میچز ہوئے جس میں سے بھارت نے 57 جیتے جبکہ 73 میچوں میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹائی۔

چیمپئنزٹرافی میں اب تک 5 بار آمنا سامنا ہوا، بھارتی ٹیم صرف 2 میں فاتح رہی جبکہ پاکستان نے 3 میچز میں میدان مارا، 2017 کے فائنل میں بھارت کوعبرتناک شکست دی۔

اس کے علاوہ دبئی میں بھارت پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہا ہے، ادھر دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچ ہوئے جبکہ دونوں میچز میں بھارتی ٹیم فاتح رہی۔

Champions Trophy

India vs Pakistan

Pakistan vs India

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy