چیمپئنز ٹرافی: لاہور پولیس کے کئی اہلکاروں نے سیکیورٹی ڈیوٹی کو نظر انداز کردیا
چیمپئنز ٹرافی اور شہر میں حساس اور لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹیوں سے لاہور پولیس کے 129 اہلکار غیر حاضر نکلے، جن میں سے 33 اہلکار مستقل بھگوڑے قرار دیئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال کی جانب سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق، ایک دن غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کو متعلقہ ایس پی دفاتر میں طلب کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ مستقل غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
مستقل بھگوڑے قرار دیئے گئے اہلکاروں کے نام
سول لائن ڈویژن میں غلام حیدر اور قمر غفار، کینٹ ڈویژن میں افتخار احمد، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں محمد اعجاز، امتیاز مسرور، اسد اللہ، علی رضا، رضوان علی اور نعمان علی شامل ہیں۔
اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں عبدالقیوم، صدر ڈویژن میں عرفان لیاقت، عمران علی، محمد سلیم، شمشاد علی، محمد رضوان، صفدر علی، محمد عمران صادق، انعام عباس، عبدالجبار، وحید ممریز اور محمد دانش سمیت دیگر اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔
عارضی طور پر غیر حاضر اہلکاروں کے نام
سول لائن ڈویژن میں مس نوشین، کینٹ ڈویژن میں جہانگیر علی، نصیر احمد، محمد ریاض، رمضان علی، احسان علی اور محمد جاوید شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن میں فیاض احمد، احسان اللہ، قیصر منیر اور محمد وقاص، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں فریاد علی، ظفر اقبال، محمد توقیر، عامر حسین شاہ، سیف علی اور سجاول اکرم جبکہ صدر ڈویژن میں محمد اصغر، محمد احسان ناز اور محمد ثاقب سمیت دیگر اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔
پولیس حکام نے غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا ہے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments are closed on this story.