Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

’دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے‘، دولہا برات چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

حیران کن صورتحال نے اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین کو بھی محظوظ کر دیا
شائع 22 فروری 2025 01:30pm

ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والا ایک انوکھا دولہا اپنی برات چھوڑ کر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میچ دیکھنے پہنچ گیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے اس میچ کے دوران جب رپورٹر نے دولہا سے سوال کیا تو اس کا کہنا تھا کہ ’اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے، کرکٹ پہلے اور شادی بعد میں ہے۔‘

دولہا نے مزید کہا کہ ’اگر دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، مگر ایک انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا زیادہ ضروری ہے۔‘

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟

اس حیران کن صورتحال نے اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین کو بھی محظوظ کر دیا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جہاں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

England vs Australia

Icc Champions Trophy 2025

Groom Eager to Watch Match