Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

ویڈیو ایک قریبی دوست کی شادی کے موقع پرپوسٹ کی گئی
شائع 22 فروری 2025 01:31pm

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ ایک رومانوی ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو ماہرہ خان اور سلیم کریم کی جانب سے اپنے قریبی دوست، پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پرپوسٹ کی گئی، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔

نتاشا بیگ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ

ویڈیو میں ماہرہ خان اور سلیم کریم کو ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اس محفل میں سیاہ رنگ کا شرارہ پہنا، جبکہ ان کے شوہر شیروانی میں ملبوس تھے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے مختلف رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے، وہیں کچھ افراد ماہرہ خان کے لباس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات