Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کئے گئے آفاق احمد جیل منتقل

کارکنان نے لاک اپ کے باہر نعرے بازی، ٹینکرز مافیا اور ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
شائع 22 فروری 2025 01:16pm

گزشتہ روز گاڑی جلانے کے مقدمے میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کئے گئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نثار احمد چانڈیو کی عدالت میں میں پیش کر دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کر لیا۔

عدالت میں پیشی کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان نے لاک اپ کے باہر نعرے بازی کی اور ٹینکرز مافیا اور ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

آفاق احمد کو سرجانی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج گاڑی جلانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد انہیں سرجانی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر کے سٹی کورٹ منتقل کیا، جہاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔

Afaq Ahmed

MQM Haqiqi