Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان مزید 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، ایک بار پھر عدالت میں بے ہوش

ملزم کے پولیس پر سنگین الزامات: مجھے پولیس بلوچستان لے کر گئی اور کہا کہ گولی مار دیں گے، ملزم ارمغان
اپ ڈیٹ 22 فروری 2025 04:58pm

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے مزید ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ارمغان اور شریک ملزم شیراز کا میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا۔

ہفتے کو چار روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی تھری) میں پیش کیا گیا۔ جہاں پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

اس موقع پر ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی بھی عدالت پہنچے اور ملزم سے ملنے کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے ملزم سے والد کو ملنے نہیں دیا۔

مصطفی عامر کی قبر کشائی کے بعد ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے

دوران سماعت عدالت نے ملزم ارمغان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو مارا ہے؟ جس پر ملزم ارمغان نے کہا کہ ’مجھے مارا ہے‘، اور یہ کہہ کر ملزم گر گیا اور بظاہر ایک بار پھر بے ہوش ہوگیا۔ عدالتی عملے نے ملزم پر پانی چھڑکا۔

ہوش میں آںے پر ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کھانا نہیں دیا گیا، مجھے پولیس بلوچستان لے کر گئی اور کہا کہ گولی مار دیں گے۔

ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس مجھے مار دے گی۔

مصطفی عامر قتل کیس میں مارشا کے بعد دوسری لڑکی کون ہے؟

جبکہ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ باپ کے اشارہ کرنے پر ملزم گر کر بہوش ہوا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان کا 164 کا بیان کرانا ہے۔

ملزم شیراز کی جانب سے بھی وکیل خرم عباس عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ملزم شیراز کا اس کیس سے تعلق نہیں ہے، ملزم شیراز کا یوٹیوبر انٹرویو کر رہے ہیں مگر وکیل سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بغیر لیڈی پولیس کے ملزم شیراز کے گھر چھاپہ مارا گیا، شیراز کی بہن کا لیپ ٹاپ بھی پولیس ساتھ لے گئی ہے۔

’مصطفی سے کہا جان بچا سکتے ہو تو بھاگ جاؤ، مرکزی ملزم ارمغان کا اعتراف

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ کے رابطہ کا معاملہ ہے۔

اس دوران ملزم ارمغان کی والدہ کی جانب سے طاہر رحمان تنولی نے وکالت نامہ پیش کیا۔ جس پر عدالت نے ملزم ارمغان سے سوال کیا کہ کیا یہ آپ کے وکیل ہیں؟ جس پر ملزم نے کہا کہ نہیں یہ میرے وکیل نہیں، پہلے بھی مجھ سے دھوکے سے سائن کرایا گیا۔

عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے تھوڑی دیر بعد سنا دیا گیا۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو 5 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے شریک ملزم شیراز کی بہن کی جانب سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست واپس کردی۔ ملزم شیراز کی بہن کے وکیل نے ملاقات کی درخواست جمع کروائی تھی۔

کارپٹ کو 2 نمونے سے نامعلوم خاتون کا ڈی این اے ملا ہے، تفتیشی افسر

پولیس کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیئے گئے ریمانڈ پیپرز میں تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ کارپٹ پر لگے خون کا نمونہ مدعیہ مقدمہ سے میچ ہوا ہے۔

ملزم ارمغان کے کمرے کارپٹ کو 2 نمونے سے نامعلوم خاتون کا ڈی این اے ملا ہے، ملزمان نے دوران انٹروگیشن بتایا ہے کہ وقوعہ سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی کو بھی اسی کمرے میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزمان کی نشاندہی پر زوما نامی لڑکی کا پتہ لگانا ہے، بلڈ سیمپل لینا ہے، ڈی این اے کرانا ہے، ملزمان ارمغان بوٹ بیسن، کلفٹن، درخشاں اور ساحل تھانے کی کئی مقدمات میں مفرور ہے۔

ملزم ارمغان کے خلاف اس حوالے سے بھی کاروائی کرنی ہے، ملزم ارمغان غیر قانونی کال سینٹر اور وئیر ہاؤس چل رہا تھا، ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں نعمان وغیرہ کا پتہ لگانا ہے، ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہے۔

Mustafa Murder Case

Armaghan