Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

ٹرمپ کی ڈیل ٹھکرانا مہنگا پڑگیا، یوکرین سے جنگ میں آنکھیں چھینے جانے کا خطرہ

اگر یوکرین اپنے قیمتی معدنیات امریکہ کو دینے پر راضی نہیں ہوتا تو وہ اسٹار لنک تک رسائی سے محروم ہو جائے گا، رپورٹس
شائع 22 فروری 2025 10:46am

قیمتی معدنیات سے متعلق امریکی ڈیل کو مسترد کرنے پر یوکرین ایلون مسک کے اسٹار لنک انٹرنیٹ سسٹم تک رسائی سے محروم ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ روس کیساتھ جنگ بندی میں مدد کیلئے وہ امریکی کمپنیوں کو قیمتی نایاب زمینی معدنیات تک رسائی فراہم کرے۔ یوکرین کے پاس لتیم، کوبالٹ اور ٹائٹینیم جیسے معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں، جو بیٹریاں، دفاعی نظام، اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز بنانے کے لیے اہم ہیں۔ یوکرین پر دباؤ ڈالنے کی کوشش میں، امریکہ نے ایلون مسک کی سٹار لنک انٹرنیٹ سروس کو بھی منقطع کرنے کی دھمکی دی، جس پر یوکرین کافی انحصار کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کی فوج کو اہم انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے۔

غزہ منصوبہ سازگار ہے تاہم اس پر زبردستی عمل نہیں کراؤں گا، ٹرمپ

جمعرات کے روز یوکرین کے لیے امریکی نمائندے کیتھ کیلوگ اور یوکرین کے صدر زیلینسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران یہ معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا۔

میٹنگ کے دوران یوکرین کو متنبہ کیا گیا کہ اگر وہ اپنے قیمتی معدنیات امریکہ کو دینے پر راضی نہیں ہوتا تو وہ اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس تک رسائی سے محروم ہو جائے گا۔

روس کے دوبارہ حملہ نہ کرنے کی گارنٹی دی جائے تو دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے، یوکرینی صدر

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے یوکرین سے 500 بلین ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کے وقت کی امداد کی ادائیگی کے لیے امریکہ نے کوئی خاص حفاظتی ضمانتیں پیش نہیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز یوکرین کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور یوکرین کی ٹیمیں ایک معاہدے پر کام کر رہی ہیں جبکہ ٹرمپ کا بیان تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

US minerals deal