عدالتی اصلاحات پر پیشرفت، جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس جلد متوقع
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد سے ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آگاہ کیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہوگا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا ٹیکس کیسز کے جلد فیصلے ان کی اولین ترجیح ہیں اور عدالتی اصلاحات کو قومی ایجنڈا بنایا جانا ضروری ہے۔
چیف جسٹس سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی نے شکایات کے انبار لگا دیے
انہوں نے مزید بتایا کہ بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی جانب سے عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز موصول ہوچکی ہیں، جنہیں زیر غور لایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم بھی عدالتی اصلاحات کے لیے تعاون پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed on this story.