Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

بھارتی کھلاڑی کن 2 ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنا چاہتے ہیں، نام بتادیے

روایتی حریفوں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا
شائع 21 فروری 2025 11:26pm

بھارتی کرکٹرز نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونا چاہیئے۔

بھارتی آل راؤنڈر اکثر پٹیل نے کہا کہ پاک بھارت فائنل ہوجائے تو سب ہی کو بہت مزہ آئے گا، شائقین بھی ایسے فائنل سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔

بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی نے کہا کہ اگر فائنل دلچسپ بنانا ہے تو مقابلہ پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیے، لیکن لگ رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بولے کہ کوئی بھی ٹیم فائنل میں آجائے بس بھارتی ٹیم بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Champions Trophy

India vs Pakistan

Pakistan vs India

India VS Bangladesh

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy