امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں خطرناک برفانی طوفان سے تباہی، 4 افراد ہلاک
برفانی طوفان کے نتیجے میں 500 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے
امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں خطرناک برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔
رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجے میں 500 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ 4 افراد ہلاک اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا کی سرحد کے قریب تیز ترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 12 انچ برف پڑی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔
کیلی فورنیا کو بھیانک آگ کے بعد خوفناک سیلاب کا خطرہ
امریکی حکام کی جانب سے برفانی طوفان آنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
virginia
US Snow Storm
US state
north carolina
مقبول ترین
Comments are closed on this story.