Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

احمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری پوسٹ نہ کرنے کی درخواست کردی

اسے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا
شائع 21 فروری 2025 12:43pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر، جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو دوبارہ پوسٹ نہ کریں۔

اداکار احمد علی اکبر، جو اپنے کامیاب ڈرامہ ”پری زاد“ کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان تصاویر کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کے لمحے کو بانٹنا چاہتے تھے، مگر انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پورٹل کو ان تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

احمد علی اکبر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر ان کی تصاویر کو بغیر اجازت دوبارہ شیئر کیا جاتا ہے تو اسے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات