Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار

منصوبہ آئی ایم ایف مشن کے سامنے رکھا جائے گا
شائع 21 فروری 2025 11:35am

حکومت نے بجلی 8 سے10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ آئندہ ماہ آئی ایم ایف کے پاکستان دورے کے دوران یہ منصوبہ آئی ایم ایف مشن کے سامنے رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا، قرضوں کی مد میں 1.3 کھرب روپے کمی سے گجائش نکالی جائے گی۔

قرضوں کی کمی بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی، ذرائع کے مطابق منصوبے سے بجلی کے شعبے میں مالی نقصانات کم ہوں گے۔

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ کےآغازمیں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران یہ منصوبہ آئی ایم ایف مشن کےسامنے رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا منصوبہ آئی ایم ایف مسترد کر چکا تھا، بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی۔

IMF

electric city