Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

بھارت کی خطرناک لیڈی ڈان گرفتار

33 سالہ خاتون طویل عرصے سے پولیس کے ریڈار پر تھی، بھارتی میڈیا
شائع 21 فروری 2025 11:28am

دہلی پولیس نے ہاشم بابا نامی معروف گینگسٹر کی اہلیہ زویا خان المعروف ’لیڈی ڈان‘ کو کئی سال کی کوششوں کے بعد گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی لیڈی ڈان کے پاس 270 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ برآمد شدہ ہیروئن کی بین الاقوامی مالیت ایک کروڑ بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ خاتون زویا خان طویل عرصے سے پولیس کے ریڈار پر تھی۔

رپورٹ کے مطابق زویا خان نے جیل میں قید اپنے شوہر کے غیر قانونی کاروبار کی دیکھ بھال کی۔

پالتو کتے کو لفٹ سے نکالنے کی درخواست پر خاتون نے بچے کو ہی لفٹ سے باہر نکال دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار خاتون کے شوہر پر قتل، بھتہ خوری اور اسلحے کی اسمگلنگ کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

زویا خان نے اپنے شوہر ہاشم بابا کی گرفتار کے بعد ان کے گینگ کی ذمہ داریاں سنبھالی۔

امریکی ماڈل بن کر 700 خواتین کو ٹھگنے والا نوجوان گرفتار

بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق زویا جیل میں رہتے ہوئے گینگ کی بھتہ خوری اور منشیات کی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھی۔

Arrested

delhi lady don

hashim baba