Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ کے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

آرمی چیف نے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پردورہ کیا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 21 فروری 2025 10:26am

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پردورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے برطانوی ہم منصب جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو برطانوی فوج اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید پسندی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی فوج کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بغیر عملے کے نظام سمیت مختلف زیر استعمال ٹیکنالوجیز کی نمائش مشاہدہ بھی کیا۔

london

Army Chief Asim Munir