Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

روس کے دوبارہ حملہ نہ کرنے کی گارنٹی دی جائے تو دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے، یوکرینی صدر

امریکا کے ساتھ موثر سرمایہ کاری اور سیکیورٹی سے متعلق معاہدے کے لیے تیار ہیں، صدر زیلنسکی
شائع 21 فروری 2025 09:07am

یوکرین کے صدر زیلنسکی سے کیف میں امریکی ایلچی کیتھ کیلوگ کی ملاقات ہوئی جس میں یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے دوبارہ حملہ نہ کرنے کی گارنٹی دی جائے تو دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ موثر سرمایہ کاری اور سیکیورٹی سے متعلق معاہدے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آخری لمحات میں مشترکہ نیوز کانفرنس منسوخ کردی۔

پیوٹن اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ بندی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی درخواست پر مشترکہ نیوز کانفرنس منسوخ کی گئی۔ یوکرین کے لیے امریکی ایلچی سے اچھی بات چیت ہوئی۔

علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کی صورتحال، قیدیوں کی واپسی اور حفاظتی ضمانتوں پر بات ہوئی ہے۔

چینی ہیلی کاپٹر کی حرکت نے امریکا کے پسینے چھڑوا دئے

ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین امریکہ کے ساتھ سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایک مضبوط اور فائدہ مند معاہدہ کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کا تیار ہے یوکرین ایک مضبوط اور مؤثر سرمایہ کاری اور سیکیورٹی معاہدے کے لیے تیار ہے یوکرین اور امریکہ کے درمیان مستحکم تعلقات پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی خصوصی ایلچی جنرل کیتھ کیلوگ کے ساتھ اپنی ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔

russia

Ukrainian President Volodymyr Zelenskyy

us and ukraine