پیوٹن اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ بندی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں یوکرین جنگ بندی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان کریملن نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے اور باہمی امور پر بات چیت کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کریملن نے کہا کہ صدر پیوٹن یوکرین سے جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں۔
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی میزبانی میں روس اور امریکا کی بیٹھک
واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔
ملاقات کے حوالے سے روسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات پسند کریں گے، ان سے مل کر خوشی ہوگی، ملاقات کے لیے تیاری کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا
رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میں جلد سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کروں گا کیونکہ روس، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.