Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

اے آئی کیمرے نے 10 سال سے مفرور ملزم کو ڈھونڈ نکالا، کیسے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ملزم ضمانت ملنے کے بعد فرار ہو گیا تھا، کافی تلاش کے بعد بھی پولیس اسے پکڑ نہیں سکی
اپ ڈیٹ 20 فروری 2025 11:57pm

بھارتی کے شہر بنگلورو میں پولیس نے اے آئی سے چلنے والی چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دس سال سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کے شہر بنگلورو میں پولیس نے اے آئی سے چلنے والی چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دس سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم جس کی شناخت افروز پاشا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے تقریباً 10 سال قبل گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ بعد ازاں ضمانت ملنے کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ کافی تلاش کے باوجود پولیس اسے پکڑ نہیں سکی تھی۔

اے آئی ٹیکنالوجی اب شادی شدہ جوڑوں کی جھگڑے ختم کرائے گی

اے آئی انسانوں کو ’زومبیز‘ میں بدلنے لگا

گوگل نے اے آئی کے بطور ہتھیار استعمال کی اچانک حمایت شروع کردی

حال ہی میں پاشا نے اپنے بھائی سے ملنے کے لیے پارپنا اگرہارا سنٹرل جیل کا دورہ کیا، جو جیل کی سزا کاٹ رہا تھا۔

اس کی شناخت جیل میں نصب AI سے چلنے والے چہرے کی شناخت کرنے والے کیمروں سے ہوئی تھی اور اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس الرٹ کی وجہ سے جیل کی سیکورٹی میں مصروف سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار چوکس ہو گئے۔

سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے فوری پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر پراپنا اگرہارا سنٹرل جیل جا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس سے تصدیق اور زیر التوا مقدمات کے بعد سی آئی ایس ایف نے پاشا کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Arrested

ٰIndia

Accused Absconding

AI Powered Camera