ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا
خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سمری کی منظوری دے دی ۔
پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا گیا، اس ضمن میں محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے اسٹیڈیم کا نیا نام بانی پی ٹی آئی کرکٹ سٹیڈیم رکھنے کی سمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیجوا دی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سمری کی منظوری دے دی، جس کی باقاعدہ تبدیلی کابینہ منظوری کے بعد کی جائے گی۔
محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خدمات کے اعتراف میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کیا۔
دوسری جانب ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ 2018 میں سٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ 2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی اور 2024 میں سٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
Comments are closed on this story.