مریم نواز کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا مقدمہ درج
**متنازع پیکا قانون کا کلہاڑا چلنے لگا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے بارہ گھنٹوں میں مزید چودہ مقدمات درج کرلیے۔ مظفر گڑھ سے ایک اورگوجرانوالہ سے دو ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ **
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، یو اے ای کے صدرکی جعلی تصاویر، ویڈیوزکے معاملے پرایف آئی اے سائبرکرائم نے 12گھنٹوں میں ملک بھرمیں مزید 14 مقدمات درج کرلیے۔
سائبر کرائم نے پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 4، ایبٹ آباد میں 2 مقدمے درج کیے ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آرز درج کرکے 19 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازکی جعلی ویڈیوزسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مظفر گڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم کامران کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ صدرمیں پیمرا و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم فیضان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیراعلی پنجاب اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے خلاف جعلی ویڈیوز پوسٹ کیں۔
مقدمے کے مطابق فیک ویڈیوز بنا کر اور سوشل میڈیا پر لگا کر جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
دوسری جانب متنازع پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم نے بارہ گھنٹوں میں مزید چودہ مقدمات درج کرلیے۔
گوجرانوالہ سے دو ملزمان گرفتارکے گیا، ملزمان پر سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کا الزام ہے۔
Comments are closed on this story.