Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

باجوڑ میں پانچ سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس میں زیادتی کا انکشاف

ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا اور بعد میں پتھر بھی مارے
شائع 20 فروری 2025 06:46pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

باجوڑ میں پانچ سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس میں زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچی کا گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں پتھر بھی مارے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ملزم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ملزم بلال بچی کا قریبی رشتہ دار نکلا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل وڑ ماموند کے علاقہ مینہ میں بچی کے قتل کے واقعہ کے بعد ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کو شک کے بنیاد پرتفتیش کے دائرے میں لایا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔ 16 سالہ ملزم بلال بچی کا قریبی رشتہ بھی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم نے سموسے کا لالچ دے کر بچی کا ریپ کیا اور بعد میں اس کو قتل کردیا۔ ملزم کے موبائل میں فحش ویڈیوز تھی۔

وقاص رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے بچی کی منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا اور بعد میں پتھر بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل پکڑے جانے کے ڈر کیوجہ سے کیا۔ پولیس نے واقعے کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتارکرلیا۔ شواہد کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا۔

Bajour

kid rape