Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

ٹورنٹو طیارہ حادثہ: ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

امریکی ایئر لائن ڈیلٹا کا طیارہ رن ے ٹکرا کر الٹ گیا تھا، تمام مسافر محفوظ رہے تھے
شائع 20 فروری 2025 06:05pm

امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے رواں ہفتے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ اقدام کسی قسم کی شرط پرمبنی نہیں اور اس سے مسافروں کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ امریکی شہر منیسوٹا سے روانہ ہوا تھا جو ٹورنٹو کے ایئرپورٹ پر رن وے سے ٹکرا کر الٹ گیا تھا، جس کے بعد طیار میں آگ لو گئی تھی تاہم رن وے پر الٹنے کے باوجود جہاز میں موجود تمام 80 مسافروں کی زندگیاں محفوظ رہی تھیں۔

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ الٹ گیا، حادثے میں ایک بچے سمیت 18 مسافر زخمی

ڈیلٹا ایئر لائن نے کہا ہے کہ حادثے میں 21 مسافر زخمی ہوگئے تھے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا۔

پیرامیڈک سروسز نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے ان مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جنہیں کمر میں موچ، سر میں چوٹ، سر درد یا خوف و ہراس کا سامنا تھا۔

امریکی طیارہ حادثہ: چند لمحات قبل کیا ہوا ؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ ٹکرانے کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فلاڈیلفیا میں بھی طبی ٹیم کا ایک جہاز گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جس میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن، ڈیلٹا اور مٹسوبشی بھی معاونت فراہم کررہی ہے۔

world

COMPENSATION

Toronto plane crash