Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

حکومت سندھ کا ان فٹ گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع

بیشتر گاڑیاں دوسرے صوبوں کے موٹر وہیکل انسپکٹرز سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ
اپ ڈیٹ 20 فروری 2025 06:15pm

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محمکہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے متعلقہ حکام کوان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات جاری کرتےہوئے کہا کہ بیشترگاڑیاں دوسرے صوبوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں، اب ان تمام گاڑیوں کوبھی سندھ سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، یہ سنگین مسئلہ ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کیونکہ ان گاڑیوں کا سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے فزیکل معائنہ نہیں ہوا، نہ ہی انہیں مقررہ طریقہ کارکےتحت فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے.

سینئر وزیرسندھ شرجیل میمن کاکہناتھاکہ دیگرصوبوں میں رجسٹرڈ متعدد کمرشل گاڑیاں مستقل طورپرسندھ میں چل رہی ہیں،ایسی گاڑیوں کودوسرےصوبوں کی اتھارٹیزکی طرف سےفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہےسرٹیفکیٹس کےاجرا کے وقت گاڑیوں کا معائنہ نہیں کیا گیا،ان سرٹیفکیٹس کی صداقت، معیار پرسوالیہ نشان ہےاور سڑکوں پران فٹ گاڑیوں کی موجودگی حادثات میں اضافےکاسبب بن رہی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ مشینی خرابیوں کی وجہ سےڈرائیور، پیدل چلنے والوں کی زندگیاں داؤپرلگی رہتی ہیں، کمرشل گاڑیوں کوفٹنس سرٹیفکیٹس سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے جاری کیے جائیں گے ان میں کیوآرکوڈ سمیت جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے۔

صوبائی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ روٹ پرمٹ کے اجرا یا تجدید کے وقت، کیوآرکوڈ والا فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا، نڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا بھی لازمی قرار دیا گیاہے،اقدامات کا مقصد تمام کمرشل گاڑیوں کا مناسب معائنہ اورتصدیق یقینی بنانا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ان فِٹ گاڑیوں کی بلا روک ٹوک نقل و حرکت انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہے، تمام کمرشل گاڑیوں کو ایک شفاف فٹنس سرٹیفکیشن سسٹم میں لایا جارہا ہے۔

crackdown

Sindh’s Transport Department

unfit commercial vehicles