Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ کے خلاف سست روی سے بیٹنگ پر پاکستان پر تنقید ہونے لگی
شائع 20 فروری 2025 05:24pm

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست روی سے بیٹنگ پر پاکستان پر تنقید ہونے لگی جبکہ سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ بھی قومی ٹیم نے اپنے نام کیا۔

میچ میں مجموعی طور پر پوری ٹیم نے 284 میں سے 162 گیندیں ڈاٹ بال کھیلیں اور کوئی رن نہیں بنایا، 47 اعشاریہ 2 اوورز میں سے 27 اوورز ضائع کردیے، جس پر شائقین بھی ناراض ہیں۔

چیمپئنزٹرافی میں دفاعی چیمپئن پاکستان پہلے امتحان میں ناکام، 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

میچ میں بابراعظم نے 90 گیندوں 64 رنز بنائے، جس میں 52 گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا جبکہ فخر زمان نے 30، سعود شکیل نے 15 اور رضوان نے 11 ڈاٹ بالز کھیلیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بابراعظم 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

Champions Trophy

Pakistan vs New Zealand

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy