Aaj News

ہفتہ, اپريل 05, 2025  
06 Shawwal 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

سونے کی نرخ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
شائع 20 فروری 2025 04:27pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوگیا۔

سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے سے قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2953 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔

Gold prices

gold market

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase