Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

پی ٹی آئی قیادت کا بانی کو منانے اور اراکین کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی قیادت اس وقت کسی بھی ایم این اے یا سینیٹر کو پارٹی سے نکالنے کے حق میں نہیں، ذرائع
شائع 20 فروری 2025 03:56pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے بانی پارٹی کو ایک بار پھر منانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے بانی کے حکم کے باوجود ایم این ایز اور سینیٹرز کو فوری طور پر نکالنے کے بجائے ایک ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پارٹی سے رابطہ نہ رکھنے والے اراکین کو نکالنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، قیادت نے اس معاملے پر فوری کارروائی کے بجائے ذیلی کمیٹی کے ذریعے سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات اڈیالہ جیل میں بانی کو پہنچائے گی، جہاں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم، پی ٹی آئی قیادت اس وقت کسی بھی ایم این اے یا سینیٹر کو پارٹی سے نکالنے کے حق میں نہیں۔

پارٹی کے اندر موجود قیادت اور ذرائع کے مطابق، اگر اراکین کو پارٹی سے نکالا گیا تو ان کی نشستیں حکومت کے پاس جا سکتی ہیں، جس سے پارٹی کو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ قائدین کا ماننا ہے کہ اگر ایک بار یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو رکنا مشکل ہو جائے گا۔

اراکین کی بھی یہی رائے ہے کہ اپنی نشستیں محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)