Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا گیا

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے حساب جاری کردیا
شائع 20 فروری 2025 03:49pm

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ ان کے مطابق کم از کم صدقہ فطر 220 روپے فی کس ادا کیا جائے گا۔

مختلف اجناس کے حساب سے نصاب درج ذیل ہوگا:

  • گندم کے حساب سے 220 روپے
  • جو کے حساب سے 450 روپے
  • کھجور کے حساب سے 1650 روپے
  • کشمش کے حساب سے 2500 روپے
  • منقی کے حساب سے 5000 روپے

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید وضاحت کی کہ صدقہ الفطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔

انہوں نے روزوں کے فدیے کے بارے میں بھی بتایا، جس کے مطابق:

  • گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 2200 روپے
  • جو کے حساب سے 13500 روپے
  • کھجور کے حساب سے 29500 روپے
  • کشمش کے حساب سے 75000 روپے
  • منقی کے حساب سے 50000 روپے

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

مزید برآں، سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے افراد 60 روپے بھی صدقہ فطر کے طور پر ادا کر سکتے ہیں۔

fitrana

Sadqa Fitr