Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

گھر پر قدرتی اجزاء سے تیار کردہ ویکس سے چہرے کے اضافی بال ہٹائیں

اب آپ کو کسی پارلر جانے کی ضرورت نہیں
شائع 20 فروری 2025 02:44pm

اگر آپ کے اوپری ہونٹ اور چہرے پر اضافی بال ہیں اور آپ انہیں ہٹانے کے لیے بار بار پارلر جانے کی زحمت سے بچنا چاہتی ہیں، تو گھریلو ویکس ایک بہترین حل ہے۔ کیمیکلز اور نقصان دہ اجزاء سے پاک یہ طریقہ آپ کی جلد کے لیے محفوظ اور مؤثر ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ گھر پر کیسے قدرتی اجزاء سے ویکس تیار کر سکتی ہیں اور ان غیر ٖضروری بالوں کوبغیر کسی تکلیف کے ہٹا سکتی ہیں۔

زبان پر جمی سفید تہہ کس صحت سے جڑے مسئلے کی نشانی ہے؟

ضروری اجزاء

  • 2 کھانے کے چمچ دانے دار چینی

  • 2 کھانے کے چمچ شہد

  • 1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس

  • 1/2 کھانے کا چمچ پانی ( یہ آپشنل ہے)

گھر پر موم بنانے کا طریقہ

ایک درمیانے سائز کے ساس پین میں چینی ڈالیں اور اسے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اس دوران چمچہ ہلاتی رہیں ہلاتے رہیں تاکہ وہ کیریملائز ہو جائے۔ اس سے ایک خوشبو آنا شروع ہو جائے گی۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کی آنکھ کے پیچھے چھپے 5 لینس نکال لیے

جب چینی مکمل طور پر پگھل جائے، تو اس میں شہد اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اس مرکب کو مسلسل ہلاتی رہیں جب تک کہ یہ پین کیک بیٹر کی شکل نہ اختیارکر لے۔

اگر ویکس کا آمیزہ بہت گاڑھا ہو جائے، تو آپ تھوڑا پانی ڈال کر اسے اپنی پسند کے مطابق گاڑھا کر سکتی ہیں۔

ویکس کو استعمال کرنے سے پہلے اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

ویکس استعمال کرنے کا طریقہ

اوپری ہونٹوں پریا چہرے پر جہاں ضرورت ہوبالوں کی نشوونما کی سمت میں بے بی پاؤڈر یا کارن اسٹارچ لگائیں۔ یہ ویکس کو جلد سے چمکنے سے روکے گا اور تکلیف کم کرے گا۔

لکڑی کے چمچ کی مدد سے ویکس لگائیں۔

اس کے بعد کپڑے کی ایک پٹی لیں اور اسے ویکس پر رکھ کر اسے اچھی طرح دبائیں۔

ویکس کو اچھی طرح ٹھنڈا ہونے دیں، پھر پٹی کے نیچے والے کنارے کو چیک کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ پٹی اچھی طرح چپکی ہوئی ہے۔

جلد کو سخت پکڑ کر پٹی کو بالوں کی نشوونما کی سمت کے خلاف کھینچیں۔ یہ عمل تیز رفتار ہونا چاہیے تاکہ کم تکلیف ہو۔

آخر میں، جلد کو پانی میں بھیگی روئی سے صاف کریں اور اپنی جلد کے مطابق موئسچرائزر لگائیں۔

ویکس کو محفوظ کرنے کا طریقہ

اگر آپ باقی ویکس کا استعمال بعد میں کرنا چاہتی ہیں، تو اسے فریج میں محفوظ کر لیں۔ یہ موم چند ہفتوں تک فریج میں رکھا جا سکتا ہے، اور اگر آپ اسے زیادہ وقت تک استعمال کرنا چاہتی ہیں تو فریزر میں بھی رکھ سکتی ہیں۔

یہ گھریلو موم قدرتی اجزاء سے بنایا گیا ہے، اس لیے یہ آپ کی جلد کے لیے محفوظ ہے اور بغیر کسی کیمیکل کے استعمال کے بالوں کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔

یہ طریقہ نہ صرف آپ کے چہرے کی جلد کو نرم بناتا ہے بلکہ اس سے آپ کو کسی بھی قسم کی جلن یا الرجی کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔

موم استعمال کرنے کے بعد احتیاطی تدابیر اور تجاویز

اگر آپ چہرے پر ویکس لگانے کے بعد سرخی محسوس کریں، تو کولنگ جیل کا استعمال کریں تاکہ یہ کم ہو سکے۔ بہترہے کہ آپ اس عمل کو ایسے دن کریں جب آپ کو باہر جانے کی ضرورت نہ ہو، تاکہ سرخی کم کرنے کے لیے آپ کے پاس وقت ہو۔

اگر ویکس آپ کی جلد پر باقیات چھوڑ جائے، تو اسے گرم پانی سے دھو لیں۔ اگر اس کے باوجود باقیات باقی رہیں، تو ایک چمچ بیکنگ سوڈا کے ساتھ پانی ابالیں، پھر اس پانی سے جلد کو دھو لیں تاکہ باقیات مکمل طور پر صاف ہو جائیں۔

اگرویکس لگانے سے پہلے سخت ہو جائے تو آپ اسے دوبارہ گرم کرنے کے لیے ڈبل بوائلر استعمال کر سکتی ہیں۔ یعنی، کسی برتن میں پانی ابال کر چھوٹے برتن میں ویکس رکھ کر اسے گرم کریں تاکہ وہ دوبارہ پگھل جائے۔

اہم احتیاطیں

مائیکروویو میں ویکس کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں کیونکہ مائیکروویو غیر مساوی طور پر موم کو گرم کرتا ہے، جو جلد پر داغ چھوڑ سکتا ہے۔

ویکس کو دوبارہ گرم کرنے کے لیے ہمیشہ اسے گرم پانی کے پیالے میں رکھیں۔

ویکس لگانے سے پہلے اس کا درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں پر تھوڑا سا ویکس لگائیں تاکہ آپ یہ یقینی بنا سکیں کہ وہ زیادہ گرم نہیں ہے۔

Women

lifestyle

Skin care

beauty