Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

خوبصورتی کا ٹائٹل حاصل کرنے والی امریکی دوشیزہ کار حادثے میں ہلاک

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں
شائع 20 فروری 2025 12:16pm

خوبصورتی کا اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر امریکی لڑکی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن، جو کم عمری میں مِس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے کا ٹائٹل جیت چکی تھیں، 17 فروری کو فلوریڈا میں ایک المناک کار حادثے کا شکار ہو گئیں۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کیڈانس ہائی وے پر خود گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

پولیس حکام کے مطابق، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس کی موت جائے وقوع پر ہی واقع ہو گئی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔

کم سائی رون کی موت سے قبل آخری انسٹا اسٹوری میں کیا تھا؟

کیڈانس فریڈرکسن کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کے گھر سے صرف تین منٹ کی دوری پر پیش آیا۔

کیڈانس کی غیر متوقع موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات