Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

وفاقی حکومت کی رمضان المبارک کے ایک ساتھ آغاز کی کوششیں

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 20 فروری 2025 11:26am

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی اور موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔

رمضان المبارک اور عیدالفطر کے آغاز کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ اجلاس کے تمام انتظامات اس کے تحت مکمل کیے جائیں گے، جبکہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے علما کرام اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی مشاورت جاری ہے۔

federal government

Ramadan

Ruet Hilal Committee