Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست، پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

پاکستان کا اگلا میچ 23 فروری کو بھارت سے دبئی میں ہوگا
شائع 20 فروری 2025 10:29am

چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پاکستانی شائقین کی مایوسی اور تشویش میں اضافہ ہوگیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکستٓ دی تھی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 320 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جبکہ آخری 10 اوورز میں پاکستانی بولرز کو 113 رنز پڑے۔

کیویز نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 320 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، بابراعظم نے 90 گیندوں پر 64 اور خوشدل شاہ کے 69 رنز کے علاوہ کوئی پلئیر ففٹی اسکور نہ کرسکا اور یوں پاکستانی اننگز محض 47.2 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

چیمپئینز ٹرافی کا دوسرا میچ: بھارت اور بنگلہ دیش آپس میں ٹکرائیں گے

کرکٹ ماہرین کی جانب سے پہلے ہی کہا جا چکا تھا کہ اگر پاکستان پہلا میچ ہارتا ہے تو اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

تاہم پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، پاکستان کا اگلا میچ 23 فروری کو روایتی حریف بھارت سے دبئی میں ہوگا جس میں گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار ہے۔

اور اگر پاکستان کو بھارت سے بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جبکہ پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بنگلادیش اور بھارت کیخلاف میچز میں لازمی جیت درج کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ پاکستان کو نیٹ رن ریٹ کو بھی نظر میں رکھنا ہوگا کیونکہ ایسا امکان ہوسکتا ہے کہ 3 ٹیمیں 2، 2 جیت کے ساتھ گروپ کا اختتام کریں تو نیٹ ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہو۔

Pakistan vs India

Pakistan vs New Zealand

Icc Champions Trophy 2025