نیوزی لینڈ سے شکست کی ہیٹ ٹرک پر رضوان صفائیوں پر اتر آئے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کے مایوس کن آغاز پر کپتان محمد رضوان صفائیاں دینے پر اتر آئے۔
گزشتہ روز دفاعی چیمپئن قومی ٹیم پہلے ہی امتحان میں ناکام ہوگئی۔ کراچی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی، 321 رنز کے تعاقب میں شاہین 260 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ گرین شرٹس کو 11 دنوں میں کیویز سے شکست کی ہیٹ ٹرک کا سامنا کرنا پڑا۔
چیمپئنز ٹرافی: پاور پلے میں پاکستان نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟
قومی بولنگ لائن اپ بری طرح ناکام رہی، نیوزی لینڈ نے آخری 10 اوورز میں 113 رنز بنا کر بڑا اسکور کھڑا کیا۔ لیتھم اور ینگ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے 320 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی بیٹرز بڑے ہدف کے دباؤ میں آئے، سعود شکیل اور کپتان رضوان بھی ناکام رہے۔ فخر 24 اور سلمان 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی سست اننگز کھیلی۔
چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟
شکست کے بعد کپتان محمد رضوان وکٹ کو مشکل قرار دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے پارٹنرشپ نہ لگ سکی جبکہ فخر زمان کے اوپن نہ کرنے سے نقصان ہوا۔ دوسری جانب شائقین اور سابق کرکٹرز نے ٹیم کی حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Comments are closed on this story.