اماراتی صدر سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطین سے متعلق امریکا کو دو ٹوک جواب
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بدھ کو ابوظبی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہم ملاقات ہوئی ہے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر یو اے ای نے امریکا کو فلسطین سے متعلق دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
صدر یو اے ای نے غزہ کے تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور پائیدار امن کی ضرورت ہے، اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن خطے میں استحکام یقینی بنانے کا یہ واحد طریقہ ہے۔
دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دورہ تہران میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔
صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کو ”روسی جھوٹ“ کا قیدی قرار دے دیا
رپورٹ کے مطابق دو طرفہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ قطر اور ایران غزہ کے عوام کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک نے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
مسعود پیزشکیان کا کہنا تھا کہ قطر نے امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے کی ثالثی کی۔
حماس آج 4 لاشیں، ہفتے کو 6 یرغمالی اسرائیل کے حوالے کرے گا
امیر قطر نے کہا خطے میں تنازعات کو حل کرنے کا بہترین طریقہ تعمیری بات چیت ہے۔ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بالواسطہ بات چیت کا آغاز کریں گے۔
Comments are closed on this story.