Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا

رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا
شائع 20 فروری 2025 12:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔

اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے آج 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔

رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں ہفتے سے پھر پولیو مہم کا آغاز ہوگا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دس سال سے کم 5 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے فنڈز منجمد کردیے۔

ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بدھ کے روز ابوظبی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہم ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر یو اے ای نے امریکا کو فلسطین سے متعلق دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

صدر یو اے ای نے غزہ کے تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور پائیدار امن کی ضرورت ہے، اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن خطے میں استحکام یقینی بنانے کا یہ واحد طریقہ ہے۔

Hammas