Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی کا کراچی میں پہلا میچ، چار چیزیں اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی عائد

ان چیزوں کے ساتھ آنے والوں کو سیکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیں گے
اپ ڈیٹ 19 فروری 2025 04:43pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باضابطہ آغاز ہو رہا ہے، اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں ہزاروں شائقین کی آمد متوقع ہے، لیکن شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں۔

ایونٹ کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے منتظمین نے شائقین کے لیے ایس او پیز جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کچھ اشیاء اپنے ساتھ اسٹیڈیم نہیں لے جا سکیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بڑی شکست

ایس او پیز کے تحت شائقین کو پاور بینک اور ایئرپوڈز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح، گٹکا یا چھالیہ بھی اسٹیڈیم لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شائقین کے لیے کھانے پینے کی اشیاء یا پانی کی بوتلیں اسٹیڈیم میں لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ان چیزوں کے ساتھ آنے والوں کو سیکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025: پاکستان خرچ کیا گیا پیسہ واپس نکال پائے گا؟

اس کے علاوہ داخلے کے لیے اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ کی ہارڈ کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، کیونکہ آن لائن ٹکٹ یا اس کی سافٹ کاپی دکھانے پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

national stadium

Pakistan vs New Zealand

Icc Champions Trophy 2025

national bank cricket arena