Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ دیکھنے جانے والے شائقین کیلئے اہم ہدایات اور ٹریفک پلان جاری

کسی بھی تکلیف سے بچنا چاہتے ہیں تو ان ہدایات پر لازمی عمل کریں
اپ ڈیٹ 19 فروری 2025 09:38am

کراچی میں چیمپئنز ٹرافی میچز کے لیے شائقین کوخصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے گیٹ میچ سے تین گھنٹے قبل کھول دئیے جائیں گے۔

داخلے کے لئے فزیکل ٹکٹ کے علاوہ قومی شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں اسٹیڈیم سے متصل چائنا گراؤنڈ، نیشنل کوچنگ سینٹراور ایکسپو سینٹرمیں پارک کی جاسکیں گی۔

ملک میں 29 سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج ٹکرائیں گے

وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیاں اسٹیڈیم کے اندر پارک ہوں گی۔ یہ گاڑیاں گیٹ نمبر آٹھ سے اسٹیڈیم میں داخل ہوں گی۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025: پاکستان خرچ کیا گیا پیسہ واپس نکال پائے گا؟

شائقین کی انٹری گیٹ نمبر چار، پانچ، چھ ، بارہ، تیرہ اور چودہ سے ہوگی۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی۔

بھاری ٹریفک کے لیے متبادل راستے

سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، اور پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ تک بھاری ٹریفک کی اجازت ہوگی۔

کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن، اور اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر جانے والے راستے بھاری ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑیاں سڑکوں یا سروس لینز پر پارک نہ کریں، بلکہ صرف مخصوص پارکنگ ایریاز کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

Icc Champions Trophy 2025

national bank cricket arena