Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ

اجلاس میں ریاست کیخلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے اورماسٹرمائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنےکا بھی فیصلہ
اپ ڈیٹ 18 فروری 2025 11:09pm

خیبرپختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں ہونے والے قافلوں پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے اورکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ لوئر کرم کے 4 گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرایا جائے گا، ان دیہات کو خالی کرنے کا فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ان کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے، ان دیہات کو خالی کروا کے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔

کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر حملہ، ڈرائیور اور فورسز کا اہلکار شہید، 15 افراد زخمی

صوبائی حکومت نے کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے اور کرم میں بدامنی میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کل کے واقعے کے بعد کرم میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جبکہ کرم میں بنکرز کی مسماری کے سلسلے کو تیزی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں امن معاہدے کے مطابق کرم کو اسلحے سے پاک کرنے کی مہم پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔

Parachinar

district kurram

Kurram Clashes

Parachinar Clashes

Kurram Situation

Firing on Convoy

Lower Kurram Operation

Lower Kurram