Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کو بڑی حد تک بہتر بنایا ہے، آغا رفیع اللہ

کچھ ترمیم اور مشاورت کے بعد بل پاس ہوتا تو اچھا تھا، آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اپ ڈیٹ 18 فروری 2025 09:09pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ حکومت چیئرمین سینیٹ کے احکامات نہیں مان رہی ہے، جمہوریت میں بہت کچھ درگزر کرنا پڑتا ہے، پیکا ایکٹ پر پی پی نے حکومت کو انگیج کیا۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ کی میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کو بڑی حد تک بہتربنایا ہے، میں بذات خود پیکا ایکٹ کے حق میں ہوں، تاہم اگر کچھ ترمیم اور مشاورت کے بعد بل پاس ہوتا تو اچھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے مشیروں کی طرف نظر رکھنا ہوگی، کچھ لوگ شہباز شریف کو بھنور میں پھنسا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے کہا کہ خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کسی ایک ایشوپر کام تو کررہی ہے، یہ لوگ پارلیمنٹ میں شور شرابا کرنے کی ویڈیو بناتے اور اسے مختلف گروپوں میں ڈالتے ہیں۔

پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر عمیر خان نیازی اور رہنما عوامی نینشل پارٹی سینیٹر ہدایت اللہ خان نے بھی بات چیت کی۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

aaj Tv