Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

نصرت بھٹو کالونی: پہاڑی پر لینڈ سلائیڈنگ سے مزدور دب کر جاں بحق

واقعہ میں ایک ٹرک سمیت 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، پولیس
شائع 18 فروری 2025 08:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی نصرت بھٹو کالونی کے قریب پہاڑی پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدور جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین نے آج نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ دوپہر بارہ، ساڑھے بارہ بجے کے درمیان پیش آیا تھا، ورکشاپ پر گاڑی کے نیچے بچہ موجود تھا جو بال بال بچا۔

دکاندار کے مطابق متعلقہ حکام سے متعدد بار شکایات کر چکے ہیں، تاہم کرش پلانٹ کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ سیف مکس کمپنی میں واقعہ پیش آیا، ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، واقعہ میں ایک ٹرک سمیت 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر محںت کش جاں بحق ہوا، جس کی شناخت غنی کے نام سے ہوئی ہے، لاش کومزید کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

karachi

Murder

Karachi Police