Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بڑی شکست

چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی
شائع 18 فروری 2025 08:17pm

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دے دی۔

سری لنکا میں جاری ویٹرنز ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو ایک رن سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 226 رنز بنائے، شیخ اقبال 44، اظہر خان 40، محمد جعفر 30 اور محمد حفیظ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کے محمد جعفر اور محمد جاوید نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ریحان رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

cricket

Champions Trophy

India vs Pakistan

Pakistan vs India

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

veterans world cup