Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 30 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
شائع 18 فروری 2025 08:09pm

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 30 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں 30 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ہماری فورسز ہردن دہشت گردی کے مکمل سدباب کے ہدف کے قریب ترجا رہے ہیں، قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز سرگرم عمل ہیں۔

خوارجی دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز میں قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 30 خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، 30 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کو متعدد حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

ISPR

security forces

security forces operation

Terrorists killed

Inter Services Public Relations (ISPR)